خدائی کا سامان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بہت زیادہ اسباب، ہر ایک قسم کی چیز۔ "اس عالم میں یہ خدائی کا سامان ساتھ اسباب ہمراہ۔"      ( ١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٦٧٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدائی' کے ساتھ 'کا' بطور حرف اردو اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم 'سامان' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٣ء میں "دربار اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہت زیادہ اسباب، ہر ایک قسم کی چیز۔ "اس عالم میں یہ خدائی کا سامان ساتھ اسباب ہمراہ۔"      ( ١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٦٧٢ )

جنس: مذکر